آرٹیفیشل زیور پہن کر نماز پڑھنا
سوال
لڑکی کے لیے آرٹیفیشل زیور پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب
عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال عورت کے لیے بھی جائز نہیں ہے۔ دیگر آرٹیفیشل زیورات کا استعمال عورت کے لیے جائز ہے۔ یہ حکم نماز کی حالت اور نماز کے علاوہ حالت، دونوں کے لیے ہے۔
نیز اگر آرٹیفیشل انگوٹھی پہن کر نماز پڑھی ہو، تو وہ نماز کراہت کے ساتھ ادا ہوگئی۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل یہاں ملاحظہ کریں:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200731
تاریخ30-10-2020

