بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہواری کے ایام میں قرآن کریم پڑھنا

سوال

خواتین اپنے ماہواری کے ایام میں قرآن کریم پڑھ سکتی ہیں یا نہیں؟

جواب

 خواتین کے لیے ماہواری کے دنوں میں قرآنِ کریم  کی تلاوت نہ دیکھ کر کرنا جائز ہے اور نہ ہی زبانی تلاوت کرنے یا قرآن سنانے کی اجازت ہے۔  البتہ وہ آیات جو دعا پر مشتمل ہیں،  انہیں بطورِ دعا پڑھ سکتی ہیں۔

نیز حیض ونفاس کی حالت میں عورت کے لیے ذکر و اذکار کرنا جائزہے، مثلاً درود پاک،استغفار ، کلمہ طیبہ،یا کوئی اور وظیفہ پڑھنا درست ہے۔

سنن ترمذی میں ہے :

"عن إبن عمر رضي الله عنه عن النبي صلي الله عليه وسلم قال: لاتقرأ الحائض و لا الجنب شيئاً من القرآن". (باب ما جاء في الجنب و الحائض أنهما لا يقرآن القرآن، رقم الحديث: ١٣١، ط: دار السلام)"۔

فتاوی شامی میں ہے:

" فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لا يؤثر فيه قصد غير القرآنية".(1/293)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200725
تاریخ30-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں