امام کے فارغ ہونے کے بعد مسبوق کون سی سورت پڑھے گا؟
سوال
فرض نماز میں اگر قراءت والی رکعت ہم سے چھوٹ گئی ہے تو ہم اگلی رکعات میں کوئی بھی سورت پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگرکسی شخص کی ایک یادورکعت نکل جائیں تویہ شخص امام کے ساتھ آخری قعدہ میں صرف تشہدپڑھے گا،پھرامام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر پہلی رکعت کی طرح تلاوت کرے گا، یعنی ثناء، تعوذ، تسمیہ پڑھ کر پھرسورہ فاتحہ اور ساتھ کوئی بھی سورت ملائے گا، پھررکوع وغیرہ کرکے (اگر دو رکعت چھوٹی ہوں تو) دوسرے سجدے کے بعد کھڑاہوجائے گا،پھردوسری رکعت میں دوسری رکعت کی طرح تلاوت کرے گایعنی تسمیہ پڑھ کر سورہ فاتحہ اورساتھ کوئی سورت(جو ترتیب میں پہلی رکعت کی سورت کے بعد ہو) پڑھے گااورپھردوسری رکعت مکمل کرکے جو تشہد پڑھے گا وہ آخری قعدہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

