بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احتلام کے بعد صبح موبائل، تولیہ وغیرہ چھونا

سوال

اگر رات کو احتلام ہوا اور بغیر غسل کیے سو گیا اور یہ یاد ہے کہ جاگتے وقت منی وغیرہ کو نہیں چھوا، پھر صبح اٹھنے پر بغیر ہاتھ دھوئے موبائل کو چھوا اور نئے کپڑے نکالے یا تولیہ لیا تو کیا ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے موبائل یا کپڑا، تولیہ ناپاک ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کے  ہاتھ  پر کوئی تر (گیلی) ظاہری نجاست نہیں لگی ہوئی تھی تو موبائل، کپڑا یا تولیہ ناپاک نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200703
تاریخ30-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں