نماز میں عورت کی چوڑی سے آواز پیدا ہو تو نماز کا حکم
سوال
نماز میں چوڑی کی آواز ہو تو کیا اس سے نماز درست ہوگي جب کہ کبھی کبھار غیر محرم تک آواز جاتی ہے؟
جواب
عورت کے لیے زیورات پہننا جائز ہے اور ان زیورات میں نماز ادا کرنا بھی جائز ہے، البتہ نامحرموں سے پردہ کا اہتمام نماز اور نماز کے علاوہ دونوں صورتوں میں ہونا ضروری ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں عورت چوڑیاں پہن کر نماز پڑھے اور اس سے آواز پیدا ہوجائے یا کبھی وہ آواز غیر محرم تک اتفاقی طور پر پہنچ جائے تو اس سے عورت کی نماز فاسد نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

