بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تاریخِ ولادت کے اعتبار سے نام رکھنا

سوال

تاریخِ پیدائش 13/10/2020ہے، لڑکی کا نام کیا رکھیں؟

جواب

شریعتِ مطہرہ میں نام رکھنے کے لیے اصول یہ ہے کہ ایسانام رکھا جائے جس کا معنی یا نسبت اچھی ہو اور اس کا تلفظ آسان ہو، لہذا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی  نام کا انتخاب کرلیجیے، یہ زیادہ بہتر ہے۔

باقی نام رکھنے میں تاریخِ پیدائش، وقت یا حروف کے مؤثر ہونے کی سوچ درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200670
تاریخ29-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں