شوہر کا بیوی کومرنے کے بعد غسل دینے اور اسے دیکھنے کا حکم
سوال
کیا مرد اپنی بیوی کی میت کو غسل دے سکتا ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کو دیکھ سکتا ہے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو غسل نہیں دے سکتا، اسی طرح چھو بھی نہیں سکتا۔ البتہ شوہر بیوی کی میت کو دیکھ سکتا ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ويمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إليها على الأصح) منية."
(كتاب الجنائز، ج:2، ص:6، ط:ايج ايم سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200637
تاریخ28-10-2020

