بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنے کا حکم
سوال
میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں اور میں بینک سے ایک گاڑی لینا چاہتا ہوں، جو قسطوں پر دیتا ہے اور ماہانہ قسط بینک میری تنخواہ سے خود کاٹے گا۔ کیا یہ کام میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟
جواب
قسطوں پر خرید و فروخت فی نفسہ تو جائز ہے، لیکن اس کے جائز ہونے کی جو شرائط ہیں موجودہ بینک اُن شرائط کی پاس داری نہیں کرتے؛ اس لیے بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا جائز نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ فرما سکتے ہیں:
بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کے جائز نہ ہونے کی وجہ
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

