انابیہ نام رکھنے کا حکم
سوال
انابیہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب
”اَنَابِیَّه“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔
ففي المعجم الوسیط: "الأناب: المسك أو عطر یشبهه."
(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند. وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)
لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200593
تاریخ27-10-2020

