بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بنتِ آمنہ یا بنتِ مریم نام رکھنا

سوال

بنتِ آمنہ یا بنتِ مریم بچیوں کے نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"بنت" عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنٰی  ہے "بیٹی"، اس لحاظ سے بنتِ مریم" کا معنٰی  ہو گا "مریم کی بیٹی" اور "بنتِ  آمنہ" کا معنٰی ہو گا "آمنہ کی بیٹی"۔

خلاصہ یہ کہ  "بنتِ مریم" اور  "بنتِ  آمنہ" نام نہیں، بلکہ کنیت ہے، لہٰذا اس (کنیت) کے ذریعے نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، لیکن صرف "مریم" اور صرف "آمنہ" نام رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144203200585
تاریخ27-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں