بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تیمم کس چیز پر صحیح ہے؟

سوال

تیمم کس چیز پر صحیح ہے؟

جواب

 ہر وہ پاک چیز جو زمین کی جنس (مٹی، پتھر، ریت وغیرہ) میں سے ہو  اس پر تیمم کرنا درست ہے خواہ اس پر گرد و غبار لگا ہوا ہو یا نہ ہو۔ نیز اگر زمین کی جنس کے علاوہ کسی چیز پر مٹی یا گرد و غبار موجود ہو اس پر بھی تیمم کیا جاسکتاہے۔ بہتر یہ ہے کہ مٹی یا مٹی کی جنس میں سے کسی چیز سے ہی تیمم کیا جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 240):

"(ومترمد) بالاحتراق إلا رماد الحجر فيجوز كحجر مدقوق أو مغسول."

بدائع الصنائع (1/ 53):

'' قال أبو حنيفة ومحمد: يجوز التيمم بكل ما هو من جنس الأرض، وعن أبي يوسف روايتان، في رواية بالتراب والرمل، وفي رواية لا يجوز إلا بالتراب خاصةً، وهو قوله الآخر''.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200583
تاریخ27-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں