سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم
سوال
سی وائی ٹی ڈیجیٹل میں پیسے رکھنا سود میں آتا ہے یا نہیں؟
جواب
سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) کے سرمایہ کاری کرنے کا مکمل طریقہ کار ہمارے علم میں نہیں ہے، مکمل طریقہ کار معلوم ہونے پر ہی اس بارے میں حتمی حکم بتایا جاسکتا ہے۔
البتہ ہماری معلومات کے مطابق سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) آپ کے لگائے ہوئے سرمائے کے فیصد (0.8% سے لے کر 1% تک) کے حساب سے منافع دیتی ہے جو کہ شرعًا سود کے زمرے میں آتا ہے اور سودی منافع کا لین دین شرعًا حرام اور ناجائز ہے۔
اس کے علاوہ ہماری معلومات کے مطابق سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) فاریکس ٹریڈنگ میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے جو کہ شرعًا ناجائز ہے، اسی طرح کرپٹو کرنسی میں بھی سرمایہ کاری کرتی ہے جس کا حال تاحال مشکوک ہونے کی وجہ سے مفتیان کرام نے اسے ممنوع قرار دیا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ سی وائی ٹی ڈیجیٹل (CYT Digital) میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

