شازل حدی نام رکھنا
سوال
میں نے بیٹے کا نام ’’شازل حدی‘‘ رکھا ہے، کیا ٹھیک ہے؟ میں مسلم ہوں!
جواب
’’شازل‘‘ نام کے معنی لغت میں نہیں مل سکے۔ بچوں کے نام رکھنے کے متعلق بہتر صورت یہ ہے کہ انبیاء ِ کرام علیہمُ السلام، صحابہ رضی اللہ عنہم اور امت کے اکابر و اسلاف کے ناموں کو اختیار کیا جائے؛ لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ نیز حدی بھی ناقص لفظ ہے، اس کو بھی نام میں شامل نہ کریں۔
تاج العروس:
"شَاذِلٌ كصَاحِبٍ أَهْمَلَهُ الجَوْهَرِيِّ وصاحِب اللِّسانِ وقالَ الصَّاغَانِيُّ: هو عَلَمٌ والذَّالُ مُعْجَمَةٌ. وشَهْرَانُ هكذا في النَّسَخِ والصَّوَابُ : سَهْرَابُ بْنُ شَاذِلٍ كما في التَّبْصِيرِ مِنْ أَجْدادِ مَكْحُولٍ قالَ الحَافِظُ : سَهْرَابُ هو أبو مُسْلِمٍ والِدُ مَكْحُولٍ كَذا في الإِكْمالِ فهو مَكْحُولُ بنُ مُسْلِمِ بنِ سَهْرَابَ بنِ شَاذِلٍ . وشَيْذَلَهْ كحَيْدَرَةَ لَقَبُ عُزَيْزِي بْنِ عَبْدِ المَلِكِ الْفَقِيهِ الشَّافِعِيِّ تَرْجَمَهُ السُّبْكِيُّ في الطَّبَقَاتِ وقالَ : كانَ وَاعِظاً مَشْهُوراً غيرَ أَنَّهُ ضَبَطَهُ بالدَّالِ المَهْمَلَةِ".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

