عیان یا ایان نام رکھنا
سوال
"عیان" یا "ایان" نام رکھنا کیسا ہے؟ براہ کرم جواب دیجیے!
جواب
عربی زبان کے اعتبار سے لفظ "أیّان" کے معنی کب اور کس وقت کے ہیں، اس لیے یہ لفظ بطورِ نام استعمال کرنا مناسب نہیں۔ البتہ لفظ "عیان" (عَیَّان) عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔ اس معنی کی رو سے یہ نام رکھنا درست ہے ۔ فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200507
تاریخ26-10-2020

