بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کی ملکیت میں دیے گئے مکان پر شوہر یا سسرال والوں کا حق

سوال

بیٹی کی ملکیت میں دیے گئے مکان پر اختیار شوہر یا سسرال کا ہو سکتا ہے؟

جواب

 والدین نے جو  مکان  اپنی بیٹی کو مالک بنا کر دیا ہے، وہ مکان  بیٹی ہی  کی  ملکیت ہوگا، بیٹی کی زندگی میں اس  مکان میں اس کے شوہر یا اس کے سسرال والوں کا کوئی  حق یا اختیارنہیں ہے۔ ’’مجلۃ الاحکام  العدلیة‘‘ میں ہے:

’’کل یتصرف في ملکه کیفما شاء، لکن إذا تعلق حقّ الغیر به  فیمنع المالك من تصرفه علی وجه الاستقلال‘‘.

(ج:1/ص:230)

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200408
تاریخ24-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں