بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھنووں کے درمیان بال کاٹنے کی تفصیل

سوال

کیا بھنوؤں کے درمیان کے بال صاف کرنا جائز ہے؟

جواب

بھنووں کے درمیان کے بال زیب وزینت کے حصول کے لیے کتروانا جائز نہیں،   البتہ اگر   اَبرو بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہوں اور معتاد بناوٹ سے زیادہ ہوں اور دیکھنے میں بدنما معلوم ہوتے ہوں تو (ازالۂ عیب کے لیے ) ان کو درست کرکے عام حالت کے مطابق   معتدل کرنے کی گنجائش ہے۔

حاشية رد المحتار على الدر المختار میں ہے:

"(والنامصة إلخ ) ذكره في الاختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب."

(كتاب الحظر والإباحة، فصل في النظر والمس/ج:6/ صفحه:373/ط: ایچ، ایم، سعید)

فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200345
تاریخ23-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں