بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زیادہ کمیشن دینے والی کمپنیوں کا مال خریدنا

سوال

ان  میڈیسن کمپنیوں کامال خریدنا جو زیادہ ڈسکاؤنٹ ریٹ پر دیتی ہیں اوراس کمپنی کے مقررہ ریٹ پر فروخت کرنا جائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ جب کمپنی بخوشی اپنے مال پر زیادہ (متعینہ)  کمیشن دیتی ہے تو اس کا مال خرید کر اس کے مقرر کردہ ریٹ پر بیچنا شرعًا جائز ہے اور اس پر ملنے والا کمیشن بھی درست ہے۔

سوال کا مقصد کچھ اور ہے تو وضاحت  کر کے سوال دوبارہ ارسال کردیجیے!

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200325
تاریخ23-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں