بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقعد کے بالوں کو صاف کرنے کا حکم

سوال

زیرِ ناف کے بالوں میں پاخانہ کی جگہ کے بال بھی کاٹنے چاہییں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ زیرِ ناف بالوں کے ساتھ مقعد کے (یعنی پاخانہ کی جگہ کے ارد گرد) بال کاٹنا بھی ضروری ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والعانة الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة، و مثلها شعر الدبر، بل هو أولى بالإزالة؛ لئلايتعلّق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر."

(فصل في الإحرام، ج:2، ص:481، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200322
تاریخ23-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں