کیا کسی خاص مہینہ میں شبِ زفاف منانا ممنوع ہے؟
سوال
کیا اس مہینے اپنی بیوی سے شبِ زفاف منائی جا سکتی ہے؟ یعنی ہم بستری کی جاسکتی ہے؟
جواب
عورت کے حیض یا نفاس کے ایام کے علاوہ کسی بھی مہینے میں (خواہ وہ رمضان المبارک ہو) کسی بھی شب میں شبِ زفاف منانا اور بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے؛ لہٰذا ربیع الاول میں بھی بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200307
تاریخ23-10-2020

