آرٹی فیشل زیورات کے استعمال کا حکم
سوال
سونے اور چاندی کے علاوہ آرٹیفشل چین پہننے اور استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں عورتوں کے لیے سونے چاندی اور دیگر آرٹی فیشل زیورات (چین وغیرہ) کا استعمال جائز ہے، البتہ سونے اور چاندی کے علاوہ کسی بھی دھات کی انگوٹھی استعمال کرنے کی خواتین کو بھی اجازت نہیں ہے۔
اور مردوں کے لیے صرف (ساڑھے چار ماشہ سے کم) چاندی کی انگوٹھی پہننے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ کسی بھی زیور کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

