دعاءِ قنوت سے پہلے ہاتھ چھوڑے بغیر اٹھانا
سوال
دعاۓ قنوت سے پہلے ہاتھ اوپر کو اٹھائیں گے ہاتھ کونیچے چھوڑ نے کے بعد یا پھر ہاتھ کو نیچے چھوڑے بغیر؟
جواب
وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ اور سورت کے بعد دعا ءِ قنوت کے لیے تکبیر کہتے ہوئے ہاتھ اٹھانے کا حکم ہے ، ارسال یعنی چھوڑنے کا حکم نہیں ۔
ہندیہ میں ہے :
"إذا فرغ من القراء ۃ في الرکعة الثالثة کبّر و رفع یدیه حذاء أذنیه و یقنت قبل الرکوع ... واختلفوا أنه یرسل یدیه في القنوت أم یعتمد؟ و المختار أنّه یعتمد."
(الفتاویٰ الہندیۃ ۱۱۱/۱)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

