خنساء نام کا مطلب
سوال
خنساء نام کا مطلب؟
جواب
’’خنساء‘‘ ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے، جن کا نام ’’تماضر‘‘ تھا، البتہ وہ اس لقب سے زیادہ مشہور ہیں۔ خنساء کا معنیٰ ہے: نیل گائے۔ عرب اس طرح کی نام خوب صورتی وغیرہ میں تشبیہ کے لیے استعمال کرتے تھے۔ بہرحال معنیٰ کے اعتبار سے بھی یہ نام رکھنا درست ہے اور صحابیہ رضی اللہ عنہا کی نسبت سے باعثِ برکت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ ہو:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200179
تاریخ20-10-2020

