بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا
سوال
بیوی کے ہوتے ہوئے سالی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ کسی بھی مسلمان کے لیے بیک وقت دو حقیقی بہنوں کو ایک ہی نکاح میں جمع کرنا یا بیوی کی عدت میں اس کی بہن سے نکاح کرنا ہرگز جائز نہیں، ایک بہن کے نکاح میں ہوتے ہوئے اس کی بہن سے نکاح کرنا قطعاً حرام ہے، قرآنِ مجید میں ہے:
{وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْسَلَفَ} [النساء : 24]
ترجمہ: اور یہ کہ (حرام ہے تم پر کہ) تم دو بہنوں کو (رضاعی ہوں یا نسبی) ایک ساتھ رکھو، لیکن جو (قرآن کا حکم آنے سے) پہلے ہوچکا۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

