بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ٹیولپ شلوار پہننا

سوال

آج  کل  ٹیولپ  شلوار  عام ہے،  نوجوان اور  جوان لڑکیاں اسے شوق سے پہنتی ہیں،کیا یہ جائز ہے؟بہن ،بیٹی اور بیوی کے لیے؟

جواب

شریعتِ  مطہرہ نے عورت کو کسی خاص قسم کے لباس پہننے کا پابند نہیں کیا، البتہ  لباس سے متعلق کچھ  اصولی حدود وقیود رکھی ہیں جن سے تجاوز کی اجازت نہیں، ان حدود میں رہتے ہوئے کسی بھی وضع کو اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ جن کا خلاصہ یہ ہے:

1۔۔   لباس اتنا چھوٹا، باریک یا چست نہ ہو کہ جسم کے جن اعضاء کا چھپانا واجب ہے وہ یا ان کی ساخت ظاہر ہوجائے۔

2۔۔ عورت مردوں کے لباس کی مشابہت اختیار نہ کرے۔

3۔۔  کفار وفساق کی نقالی اور مشابہت نہ ہو۔

4۔۔  خواتین شلوار وغیرہ اتنی اونچی نہ پہنیں کہ ان کے ٹخنے ظاہر ہوجائیں۔

5۔۔  لباس میں سادگی ہو، تصنع، بناوٹ یا نمائش، فخر مقصود نہ ہو۔

لہذا اگر ٹیولپ شلوار میں مذکورہ بالا خرابیاں نہ ہوں تو اس کا پہننا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144203200100
تاریخ19-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں