کتاب پر بچہ پیشاب کردے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
سوال
کتاب پر بچے نے پیشاب کر دیا تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر پیشاب کتاب میں جذب ہوگیا ہو اور پانی سے پاک کرنے میں اس کتاب کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو اس کو پاک کرنے کے لیے اس پر پیٹرول یا کوئی مائع (لیکوئید) کیمیکل بہا دیا جائے، ایک مرتبہ بہانے کے بعد جب قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو دوبارہ بہادیا جائے، یوں تین مرتبہ کرنے سے وہ کتاب پاک ہوجائے گی، یا اس لیے کسی چیز کو پاک کرنے کے لیے پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے، بلکہ کسی بھی پاک مائع سے نجاست زائل ہوگئی تو وہ چیز پاک ہوجائے گی۔
’’ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 309):
(يجوز رفع نجاسة حقيقية عن محلها) ولو إناء أو مأكولا علم محلها أو لا (بماء لو مستعملًا) به يفتى (وبكل مائع طاهر قالع) للنجاسة ينعصر بالعصر (كخل وماء ورد) حتى الريق، فتطهر أصبع وثدي تنجس بلحس ثلاث.
(قوله: وبكل مائع) أي: سائل، فخرج الجامد كالثلج قبل ذوبه أفاده ط‘‘
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

