ابن اور بن میں فرق
سوال
ابن اور بن میں کیا فرق ہے؟
جواب
ابن اور بن میں معنے کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں، دونوں کا معنی ہے: بیٹا، البتہ عربی املا کے قواعد کے اعتبار سے کہیں "ابن" لکھا جاتا ہے اور کہیں "بن" لکھا جاتا ہے، اس کی تفصیل املا سے متعلق کتابوں میں درج ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144203200037
تاریخ18-10-2020

