ناپاکی دھوتے ہوئے چھینٹوں کا حکم
سوال
اگر ناپاک ہاتھ دھوتے وقت چھینٹے کپڑے یا پاؤں یا بدن کے کسی حصے پر لگ جائیں تو کیا وہ بھی ناپاک ہوجائیں گے؟ کیا اس کا دھونا ضروری ہے؟
جواب
ناپاکی دھوتے ہوئے جو چھینٹے کپڑے یا پاؤں یا بدن پر لگیں اسے بھی ناپاک کر دیتے ہیں؛ لہذا جہاں چھینٹے لگیں، اس جگہ کو بھی پاک کر لیا جائے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"لف طاهر في نجس مبتل بماء إن بحيث لو عسر قطر تنجس وإلا لا".
(ج:1، ص: 346، ط: سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202201491
تاریخ17-10-2020

