لفظ حان کے معنی
سوال
حان کے معنی؟
جواب
لفظ "حان" عربی زبان میں فعل ہے اور اس کے معنی" کسی وقت کا آجانا"(قاموس الوحید)۔
عربی زبان میں یہ لفظ کسی اسم کے لیے (بطورِ نام) استعمال نہیں ہوتا۔ اردو میں بھی یہ لفظ مستعمل نہیں ہے۔
اگر سائل کا مقصد اس سوال سے یہ ہے کہ وہ کسی کا نام رکھنا چاہتا ہے تو پھر اس لفظ کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں ہے،کسی پیغمبر علیہ السلام، صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر یا کوئی اور اچھا بامعنی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

