بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ذونیشا نام رکھنا

سوال

ذونیشا  "zonaisha" نام کا مطلب کیا ہے؟ اس کو رکھنا کیسا ہے؟ 

جواب

"ذونیشا" (zonaisha) کا معنی اور مطلب کافی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا؛ لہٰذا معنٰی معلوم نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ اگر کسی مستند لغت میں اس کا اچھا معنٰی مل جائے تو یہ نام رکھنے کی اجازت ہوگی۔

بہرحال بچوں کے ناموں کے حوالے سے اسلامی تعلیم یہ ہے کہ ایسے  نام رکھیں جو اچھے معنٰی والے ہوں یا لڑکوں کے نام حضرات انبیاء علیہ السلام اور صحابہ کرام علیہم الرضوان، تابعین اور  بزرگان ِ دین کے ناموں پر رکھیں، اور بچیوں کے نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا دیگر نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر رکھیں۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202201459
تاریخ17-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں