والد کے انتقال کے بعد ملنے والی انشورنس کی رقم کا حکم
سوال
میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، اب ان کے انشورنس کا پیسہ ہمارے لیے حلال ہوگا یا نہیں؟
جواب
انشورنس کی ملنے والی رقم میں سے جو رقم آپ کے مرحوم والد نے جمع کروائی تھی اس کا استعمال تو آپ لوگوں کے لیے حلال ہے، البتہ اس پر جو اضافی رقم انشورنس کمپنی والوں کی طرف سے ملتی ہے وہ حلال نہیں ہے، اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ ثواب کی نیت کے بغیر کسی مستحقِ زکاۃ کو صدقہ کردی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202201455
تاریخ17-10-2020

