کسی مجلس میں قرآن پاک کا نیچے زمین پر گرنے کا حکم
سوال
اگر قرآن مجلس میں اوپر سے نیچے گرگیا تو کیا توبہ صرف اس پرواجب ہوگی یا ہر اس شخص پر جس نے بھی اس عمل کو دیکھا ہے؟
جواب
اگر کسی مجلس میں خدانخواستہ مصحف اوپر سے نیچے زمین پر گر گیا تو جس شخص کی کوتاہی سے قرآنِ پاک نیچے زمین پر گرا اسی کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے، جن لوگوں نے صرف مصحف کو نیچے گرتے ہوئے دیکھا ہو ان پر توبہ و استغفار کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر مصحف کسی شخص کے پاس گرے اور اسے اٹھا سکتا ہو، پھر بھی نہ اٹھائے تو یہ شخص بھی قصور وار ہوگا، اسے بھی توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

