طلاق کی عدت
سوال
طلاق کی تینوں قسم کی الگ الگ عدت ہوگی ؟ تین طلاق کے بعد بھی عدت شوہر کے گھر ہوگی ؟قران پاک میں طلاق کا ذکر آتا ہے وہ طلاق کی کون سی قسم ہے ؟
جواب
طلاق چاہے پہلی ہو یا دوسری تیسری،اس کی عدت تین حیض ہے،اور جس عورت کو (بڑھاپے یا کم عمری کی وجہ سے) حیض نہ آتا ہو؛ اس کے لیے عدت تین ماہ ہے۔
طلاق کی عدت عورت شوہر کے گھر میں ہی گزارے گی۔
قرآن میں جس طلاق کے بارے میں آپ معلوم کرنا چاہ رہے ہیں وہ آیت نمبر لکھ کر بھیج دیں تو اس کے متعلق جواب دے دیا جائےگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

