والدہ کی پھوپھی سے عدت میں ملنا
سوال
کیا کوئی شخص اپنی والدہ کی پھوپھی کی عدت میں اس سے مل سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
والدہ کی پھوپھی چوں کہ محرم ہیں؛ اس لیے ان سے پردہ نہیں ہے،عدت ہو یا غیرعدت ہو، ان سے مل سکتا ہے،کوئی حرج نہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"و أمّا العمّات فثلاث: عمّة لأب و أم، و عمّة لأب، و عمّة لأمّ، و کذا عمّات أبیه و عمّات أجدادہ، و عمّات أمّه و عمّات جداته و إن علون."
(302/1۔ ط: دار الکتب العلمیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202201285
تاریخ14-10-2020

