شرک کے بارے میں معلوم نہ ہو اور گیم میں شرکیہ عمل کر لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال
اگر بچوں یا بڑوں کو شرک کے بارے میں معلوم نہ ہو اور پب جی کو بس ایک گیم سمجھ کر کھیل لیا تو ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جن بچوں یا بڑوں نے اختیاری طور پر گیم میں موجود پلیئر کو بت کے سامنے جھکایا ہو، اس کی وجہ سے وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہوجائیں گے۔ ان پر تجدید ایمان لازم ہے۔ شادی شدہ ہونے کی صورت میں تجدید نکاح بھی لازم ہے۔ شرک کے بارے میں معلوم نہ ہونے کے باوجود شرکیہ عمل سے کفر ہی لازم آتا ہے۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (1 / 164):
"ألا ترى أنه يقول: (فأبواه يهودانه) ، في حكم الدنيا، فهو مع وجود الإيمان الفطري فيه محكوم له بحكم أبويه الكافرين".
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

