بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پبجی گیم (Pubg) میں اگر بت پرستی نہ کی ہو تو تجدید ایمان و تجدید نکاح کا کیا حکم ہے؟

سوال

کیا پب جی میں جس نے شرک کے اَعمال نہ کیے ہوں، اس کے لیے بھی تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح ضروری ہے؟

جواب

 پبجی گیم (Pubg)  کئی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے کھیلنا حرام ہے،  البتہ اگر اس میں بتوں کے سامنے بت پرستی کے مخصوص انداز  کو اختیار نہ کیا گیا ہو تو اس صورت میں شرک و کفر لازم نہ آئے گا، اور اس صورتِ میں تجدیدِ ایمان و تجدیدِ نکاح ضرورت نہ ہوگی، ہاں گیم کھیلنے والا گناہ گار ہوگا، اس لیے اسے توبہ و استغفار کرنا ہوگا۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

کیا پب جی گیم کھیلنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202201066
تاریخ12-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں