امام مہدی علیہ السلام کے متبعین کا حافظ ہونا
سوال
کیا حضرت امام مہدی کے لشکر میں وہی لوگ شامل ہوں گے جو حافظ قرآن ہوں گے؟ کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے؟
جواب
کافی تلاش کے باوجود كتبِ احاديث میں ایسی کوئی روایت نہیں ملی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے کوئی روایت نہ ملے، اسے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200990
تاریخ10-10-2020

