بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تقسیمِ ترکہ سے پہلے وارث کے انتقال کی صورت میں اس کے حصے کا حکم

سوال

اگر وارثین میں سے کوئی بھی وارث ترکہ تقسیم کرنے سے پہلے مر جائے تو میراث پائے گا یا نہیں؟

جواب

اگر کسی شخص کا انتقال ہو جائے اور اس کے ورثا نے ترکہ تقسیم نہ کیا ہو ، یہاں تک کہ کسی وارث کا انتقال ہو جائے تو ایسا وارث اپنے مورث سے ملنے والے حصے سے محروم نہیں ہو گا، بلکہ اُسے ملنے والا حصہ  اُس کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200977
تاریخ10-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں