انشورنس کا نفع مستحق زکوٰۃ بہن کو دینا
سوال
میں نے EFU سے پالیسی لی تھی، وہ میں نے سود کی وجہ سے ختم کروائی، اب ان پیسوں جو پرافٹ ہے وہ سود ہے وہ میں نکلوانا چاہتی ہوں، کیا یہ پیسے میں اپنی بہن کو دے سکتئ ہوں؟ کیوں کہ اس کا شوہر کام نہیں کرتا اور کچھ بیمار بھی ہے، اور ان پر گھر خریدنے کا قرضہ بھی ہے ان کے چار چھوٹے بچے ہیں، ان کا صرف اپنا گھر ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آپ کے لیے EFU کی انشورنس یا تکافل پالیسی ختم کرواکر صرف اپنی اصل جمع کی ہوئی رقم لینا جائز ہے، اس پر منافع کی رقم وصول کرنا ہی جائز نہیں ہے، البتہ اگر غلطی سے وصول کرلی ہو تو پھر اس کو ثواب کی نیت کے بغیر فقراء میں تقسیم کرنا ضروری ہے، اور اگر آپ کی بہن زکات کی مستحق ہوں، یعنی ان کے پاس قرض کو منہا کرنے کے بعد اتنی رقم، مال یا ضرورتِ اصلیہ و استعمال سے زائد سامان وغیرہ نہیں ہے کہ جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تو اس صورت میں ان کو رقم دینا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

