کان کی پلاسٹک سرجری کروانا
سوال
میری بیٹی جس کی عمر ابھی تین ماہ ہے، اس کے ایک کان کی بیرونی ساخت میں پیدائشی نقص ہے، یعنی دونوں کانوں کی بیرونی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہے، میں اس کی پلاسٹک سرجری کروانا چاہتا ہوں۔ اس آپریشن کی وجہ سے اس کے دونوں کانوں کی بیرونی ساخت ایک جیسی ہوجائے گی۔ شریعت میں اس آپریشن کی اجازت ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جسمانی عیب کے ازالہ کی غرض سے بچی کے کانوں کی پلاسٹک سرجری کرواسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200860
تاریخ07-10-2020

