بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

سوال

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی پالیسی لینا کیسا عمل ہے جبکہ یہ ادارہ حکومت کی سرپرستی میں چلتا ہے اور اپنی فاضل آمدنی کا ڈھائی فیصد زکوات ادا کر کے باقی آمدنی پالیسی ہولڈر کو ہر سال بونس کی شکل میں ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتا ہے۔

جواب

انشورنس کی مروجہ تمام اقسام جوئے اور سود کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں، لہذا  اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی ہو یا کوئی دوسری انشورنس کمپنی، کسی بھی کمپنی سے انشورنس پالیسی لینا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200798
تاریخ06-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں