بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا زیر ناف بالوں کے لیے استرے کا استعمال

سوال

عورت کا بغیر کسی وجہ کے استرے سے زیرِ ناف کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟

جواب

عورتوں کا زیرِ  ناف بالوں کے لیے استرا/ پاؤڈر، کریم  کا استعمال بھی جائز ہے، تاہم عورتوں کے لیےمستحب (بہتر) یہ کہ وہ زیرِ ناف بالوں کو (چٹکی یا چمٹی وغیرہ سے) اکھاڑ لیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية: ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز، كذا في الغرائب. وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف. (قوله: وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى. وفي المجتبى عن بعضهم: وكلاهما حسن."

(کتاب الحظر والأباحة، باب الاستبراء، فصل في البیع، ج: 6، صفحه: 406 و407، ط: ایچ، ایم، سعید)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200772
تاریخ05-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں