دو بیٹوں اور دو بیٹیوں میں ترکہ کی تقسیم
سوال
اڑھائی مرلہ جائیداد میں دو بھائی دو بہنوں کا حصہ بتائیں، والد اور والدہ وفات پا گئے ہیں، والد کا کوئی اور رشتہ دار بھی نہیں۔
جواب
صورت مسئولہ میں مرحوم کا ترکہ تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے مرحوم کی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد اگرمرحوم پرکوئی قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے نافذ کرنے کے بعد مرحوم کی تمام جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو 6 حصوں میں تقسیم کرکے اس کے ہر ایک بیٹے کو 2 حصے اور اس کی ہر ایک بیٹی کو ایک حصہ ملے گا ۔
صورت تقسیم یہ ہے:
6 مرحوم والدین
| بیٹا | بیٹا | بیٹی | بیٹی |
| 2 | 2 | 1 | 1 |
یعنی 100 روپے کے حساب سے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو 33.33 روپے اور اس کی ہر ایک بیٹی کو 16.66 روپے ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

