بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کالا خضاب یا کالی مہندی لگانے کا حکم

سوال

میری عمر 25 سال ہے بیوی کی عمر 20 سال ہے، دونوں کے کچھ بال سفید ہوگئے ہیں تو کیا کالا خضاب لگانا یا کالی مہندی لگانا جائز ہے؟

جواب

خالص کالے رنگ کا خضاب یا مہندی لگانا گناہ ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت اور سخت وعیدآئی ہے، چناں چہ ابوداود شریف کی روایت میں ہے:

"حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے جو سیاہ خضاب لگائیں گے، جیسے کبوتر کا سینہ، ان لوگوں کو جنت کی خوشبوبھی نصیب نہ ہوگی۔"

صرف حالتِ جہاد میں دشمن کو مرعوب رکھنے اور اس کے سامنے جوانی اور طاقت کے اظہار کے لیے فقہاء نے کالا خضاب استعمال کرنے کی  اجازت دی ہے، اس کے علاوہ حالات میں خالص سیاہ خضاب لگانا جائز نہیں ہے۔

لہذا سیاہ رنگ کے خضاب کااستعمال درست نہیں۔ سیاہ رنگ کے علاوہ کسی بھی رنگ (مثلاً: ڈارک براؤن، سرخ، یا سیاہی مائل رنگ) کا خضاب لگاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200726
تاریخ04-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں