بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خون سے بھری ہوئی شیشی جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا

سوال

کسی جانور کا خون شیشی میں رکھا ہو  اور شیشی آدمی کے جیب میں ہو اور  اس نے نماز پڑھ لی تو اس کا کیا حکم  ہے؟

جواب

جیپ میں ناپاک چیز رکھ کر نماز پڑھنے سے نماز ادا نہیں ہوتی، لہذا اگر کسی شخص نے جیب میں  جانور کا خون شیشی میں رکھا ہوا ہو اور اس حالت میں نماز پڑھ لی تو  اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1 / 62):

"في النصاب: رجل صلّى وفي كمّه قارورة فيها بول لاتجوز الصلاة سواء كانت ممتلئةً أو لم تكن؛ لأن هذا ليس في مظانه ومعدنه بخلاف البيضة المذرة؛ لأنه في معدنه ومظانه وعليه الفتوى. كذا في المضمرات".

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144202200721
تاریخ04-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں