بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کے لیے کون سا نام رکھا جائے؟

سوال

میری بچی 30 ستمبر 2020 کوپیدا ہوئی ہے۔ اس وقت اور شرعی ودینی لحاظ سے اس کے لیےکوئی مناسب نام تجویزکردیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں صحابیات رضوان اللہ علیہن  کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، جیسے عائشہ، فاطمہ، جُوَیْرِیہ، بَرِیرہ، رَمْلَہ، عاتِکَہ، یسیرہ،  وغیرہ یا عمدہ معانی والے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے،  اچھے معانی کے ناموں کے لیے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے عنوان  کے تحت  نام دیکھ لیے جائیں۔

ملحوظ رہے کہ نام رکھنے میں تاریخِ پیدائش، دن و وقت کا حساب  کرنے کی شرعًا کوئی حیثیت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200709
تاریخ04-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں