بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عرشمان نام رکھنا

سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام "عرشمان" رکھا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ نام ٹھیک نہیں ہے!

جواب

عرش: عربی کا لفظ ہے اردو اور فارسی میں بھی مستعمل ہے، اس کے معنی: چھت، تخت، آسمان، آٹھواں آسمان۔

مان: سنسکرت اور اردو کا لفظ ہے، اس کے معنی: گھمنڈ، غرور، تکبر ، نخوت (2) عزت، قدر، منزلت  (3) خاطر تواضع، آؤ بھگت کے آتے ہیں۔ (فیروزاللغات)

یہ لفط ناموں کے لیے غیر مانوس ہے، اور اس کے  معانی بھی اچھے نہیں ہیں اس لیے اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاءِ  کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور صلحاء امت رحمہم اللہ کے ناموں پر یا کوئی  اچھا بامعنی نام  رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200691
تاریخ03-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں