کفار کے جھگڑے میں کسی ایک کافر کا ساتھ دینا
سوال
اگر دو حربی کافر آپس میں لڑتے ہوں، تو اس صورتِ حال میں مسلمان کسی ایک کافر حربی کے ساتھ دوسرے کفار کا ساتھ دے سکتا ہے یا نہیں؟ کیا یہ مطلقاً حرام ہوگا یا نہیں؟
جواب
اصولی بات یہ ہے کہ کسی جھگڑے میں فریقین میں سے کسی ایک کا ساتھ دینے کا مدار "حق" پر ہونا اور ساتھ چھوڑنے کا مدار "نا حق" پر ہونا ہے؛ لہذا ایک کافر اگر مظلوم ہو تو اس کا ساتھ دینا جائز ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی اور شرعی مانع نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200666
تاریخ03-10-2020

