بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زنجبیلا نام رکھنا

سوال

زنجبیلا نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

زنجبیل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے: "ادرک" ۔

قرآن مجید میں ہے:

 (وَيُسْقَوْنَ فِيها كَأْساً كانَ مِزاجُها زَنْجَبِيلاً)

ترجمہ: اور وہاں اُن کو ایسا جامِ شراب پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی۔ (بیان القرآن)

بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے اچھا بامعنیٰ نام یا صحابہ اور صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر نام رکھا جائے کہ ایسا کرنا برکت کا باعث ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144202200662
تاریخ03-10-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں