منگیتر سے بات چیت کرنے کا حکم
سوال
کیا میں اپنی منگیتر سے شادی سے پہلے موبائل فون کے ذریعے بات چیت کر سکتا ہوں، حال آں کہ شادی کو ابھی تقریبًا دو سال کا عرصہ ہے؟
جواب
جب تک نکاح نہیں ہوجاتا منگیتر نامحرم رہتی ہے،اور نامحرم سے گفتگو کرنا شرعًا جائز نہیں ہے؛ لہذا اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200632
تاریخ02-10-2020

