دوسری رکعت میں بسم اللہ پڑھنے کا حکم
سوال
کیا دوسری رکعت میں "بسم اللہ" پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
جی ہاں! نماز کی دوسری رکعت کے شروع میں (سورۂ فاتحہ سے پہلے) بسم اللہ آہستہ آواز سے پڑھنا امام اور منفرد کے لیے سنت ہے۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
(ثم يأتي بالتسمية) ويخفيها... ويأتي بها في أول كل ركعة.
(كتاب الصلاة، باب، الفصل الثالث في سنن الصلاة وآدابها (1/ 74)،ط. رشيديه، كوئته باكستان)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144202200618
تاریخ02-10-2020

